الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

حل کی بیع

سوال

حل (یعنی سونے کا سیال پانی تیزابی اشیاء ڈال کر سونے کو محلول کر کے بنایا جاتا ہے، اور اسے چوڑی پر پوتا جاتا ہے، جس سے چوڑی سنہری خوشنما معلوم ہوتی ہے) یہاں بالعموم اس کی فروخت ادھار ہوتی ہے، لیکن اس زمانہ میں جب کہ ذریعہ خرید چاندی نہیں بلکہ نوٹ ہے، تو حل کی ادھار خرید و فروخت سود میں تو داخل نہیں، کیا عموم بلویٰ کی وجہ سے درست ہے۔

جواب

یہ سود میں داخل نہیں، اس کی خرید وفروخت ادھار بھی درست ہے۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو