نوٹ کی بیع ادھار
سوال
زید نے عمر کو ایک روپیہ کا نوٹ توڑانے کے لئے دیا اور عمر نے فی الفور پچھتر پیسے واپس کئے اور پچیس ادھار لے لئے تو کیا ایسا معاملہ کرنا جائز ہے یا نہیں؟
جواب
نوٹ اس اصل کے اعتبار سے مال نہیں بلکہ مال کا حوالہ ہے، لیکن آج کل روپیہ کمیاب ہے اس وجہ سے یہ نوٹ ہی روپیہ کے درجہ میں ہے، اس سے لین دین سب روپیہ کی طرح ہے، حتی کہ روپیہ میں اس کو مختلف وجہوں سے ترجیح ہے اس لئے اس میں بیع الکالی بالکالی نہیں، روپیہ چاندی نہ ہونے کی وجہ سے بیع صرف کے احکام جاری نہ ہوں گے، پس ادھار کمی زیادتی سب درست ہوگی۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔