چاندی سونے کی بیچ، نوٹ کی بیع کمی زیادتی کے ساتھ
سوال
کاغذ کے روپیہ کی بیع کاغذ کے روپیہ کے عوض میں یا گلٹ کے روپے کے عوض میں کمی زیادتی کے ساتھ فروخت کرنا جائز ہے یا نہیں؟
جواب
چاندی کی بیچ چاندی کے عوض ہو تو برابر اور تقابض شرط ہے۔ یہی حال سونے کا ہے اور غالب چاندی چاندی کے حکم میں ہے، اور غالب سونا سونے کے حکم میں ہے اور جب جنسیں بدل جائیں، تو برابری شرط نہیں چاندی اگر مغلوب ہو اور غش غالب ہو تو وہ فش کے حکم میں ہے یہی حال سونے کا ہے، روپیہ میں آج کل چاندی بالکل نہیں ہے، اور اگر ہے تو بہت مغلوب اور کالعدم ہے۔ یہی حال ریز گاری کا ہے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔