اہاب کی خرید وفروخت
سوال
مردار جانور یعنی شیر، چیتا وغیرہ کی گیلی کھال خرید کر پھر اس کو نمک وغیرہ لگا کر خشک کر کے فروخت کر سکتے ہیں یا نہیں؟
جواب
مردار جانور کی تازہ کھال (بغیر دباغت دیئے) خرید نا جائز نہیں یہ بیع باطل ہے ہاں اس کی کھال کو نمک وغیرہ لگا کر ایسا بنا لیا جائے کہ وہ گلنے سڑنے سے محفوظ ہو جائے،تو اس کو فروخت کرنا اور خرید ناسب جائز ہے سوائے خنزیر کے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔