سانپ کی کھال کی بیع
سوال
ہمارے یہاں سانپ کے چمڑے کی تجارت ہوتی ہے، اسکی صورت یہ ہے کہ غیر مسلم قوم سانپ کو زندہ پکڑتی ہے اور سانپ کو بے ہوش کر کے اس کا چمڑا نکال لیتی ہے، اور مسلمان کچے چمڑے خریدتے ہیں اور دباغت کے بعد فروخت کرتے ہیں، تو یہ خرید و فروخت جائز ہے یا نہیں؟
جواب
سانپ کا کچا چمڑا د باغت سے قبل خرید نا بیچنا درست نہیں، دباغت کے بعد خریدا و بیچا جاوے،” اذاكان احد العوضين اوكلاهما محرمافالبيع فاسد كالبيع بالميتة فنقول البيع بالميتة والدم باطل، كذافي لهداية، ص ۳۳/ ج۳، والصحيح انه يجوز بيع كل شئى ينتفع به كذا في التاتارخانيه وكذا في الفتاوى الهندية، ص ۶۱ ج ۳
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔