گورنمنٹ کی زمین کا نیلام خریدنا
سوال
ایک زمین ہے، جس کی مالک گورنمنٹ ہے، اب اگر اس زمین کی بولی بغیر گورنمنٹ کی اجازت کے بولی جائے، تو اس کو لینا درست ہوگا یا نہیں؟ اور جتنے میں نیلام ہو وہ روپیہ مسجد یا مدرسہ میں دے سکتے ہیں یا نہیں؟
جواب
جب زمیندار کی ملک ختم کر کے گورنمنٹ مالک ہو گئی ہے تو اس کی اجازت سے اس کا نیلام درست ہوگا، پس اگر پردھان کو اجازت تھی، اور اس نے نیلام کیا تو خریدنے والے کو خرید نا درست ہے اور اس کی قیمت کا روپیہ اگر بہ نیت ثواب مسجد کے لئے دیا جائے تو اس کا مسجد میں خرچ کرنا بھی درست ہے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔