قربانی سے پہلے ہی کھال فروخت کر دینا
سوال
یہاں پر مدرسہ اسلامیہ شیرکوٹ کے ممبران نے قربانی ہونے سے قبل ہی قربانی کے جانوروں کے چمڑوں کو بیچ ڈالا یہ بیع جائز ہے یا باطل، آیا قربانی کرنے والوں کی قربانی شرعاً جائز ہے یا باطل؟
جواب
اس طرح چرم قربانی کی بیع نا جائز ہے قربانی کرنے والوں کی قربانی شرعاً درست ہوگی، شرعی طور پر ذبح کرنے کے بعد جانور کی کھال بغیر دباغت کے ہی فروخت کرنا شرعاً درست ہے، لیکن اگر جانور مر جائے تو اسکی کھال بغیر دباغت کے فروخت کرنا درست نہیں۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔