تالاب کے پانی کی بیع
سوال
یہاں تقریباً ہر ایک کے پاس تالاب ہوتے ہیں، اور ان تالابوں کے قرب وجوار میں زمین بھی ہوتی ہے، ان زمینوں میں کھیتی باڑی کرنے کے لئے پانی کی ضرورت پڑتی ہے زمین والا تالاب کا پانی پورا جو کہ تالاب میں موجود ہے، تالاب والے سے خرید لیتے ہیں، تو یہ جائز ہے یا کہ نہیں، بیچ مجہول تو نہیں ہے۔
جواب
اگر گڑھا کھود کر تالاب بنایا گیا اور پانی کو اس میں محفوظ رکھا گیا اس کی حفاظت اور نگرانی کی گئی تو جس قدر پانی تالاب میں سامنے موجود ہے، اس کی بیع درست ہے۔ اگر چہ اس کی مقدار معلوم نہ ہو مشار الیہ جب سامنے ہو تو اس کی مقدار معلوم ہونا ضروری نہیں ہے۔ جب کہ اس کی کل کی بیع بصفقۃ واحدۃ کی جائے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔