صاحب قبر سے دعا کی درخواست
سوال
قبرستان کا زائر صاحب قبر کو خطاب کر کے یوں کہہ سکتا ہے کہ اے صاحب قبر آپ اللہ تعالیٰ سے ہماری مغفرت کی دعا کیجئے؟ ایک مولوی صاحب کہتے ہیں کہ یہ عمل حدیث شریف سے ثابت ہے۔
جواب
حضرت نبی اکرم ﷺ کے روضہ پر حاضر ہو کر اس طرح دعا کی درخواست تو ثابت ہے لیکن دوسری جگہ کسی قبر پر جا کر کسی صاحب قبر سے اس طرح خطاب کرنا ثابت نہیں، جس حدیث سے اس کے ثبوت میں استدلال کیا جاتا ہے، جب تک وہ سامنے نہ ہو اس کے متعلق کیا عرض کیا جا سکتا ہے؟
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔