الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

کیا وفات کے بعد بزرگ آ کر یہ کہتے ہیں کہ میرے مزار پر چادر چڑھاؤ

سوال

نظام الدین اولیاء، شیخ عبدالقادر جیلانی وفات کے بعد آکر یہ سوال کر سکتے ہیں کہ ہمارے مزار پر آکر چادر چڑھاؤ اور غیب کی باتیں بتلاتے ہیں، اور اپنا پتہ بتلا سکتے ہیں یا نہیں؟ اور ان کے مزار پر جا کر جو دعا کی جاتی ہیں وہ پوری کر سکتے ہیں یا نہیں؟

جواب

حضرت نظام الدین اولیاء، حضرت عبد القادر جیلانی، حضرت خواجہ معین الدین اجمیری اور حضرت مخدوم علی احمد صابر کلیری بہت بڑے بزرگ تھے، انتقال کے بعد آکر کسی کو ستانا ان حضرات کا کام نہیں نہ وہ یہ مطالبہ کرتے ہیں، کہ ہماری قبر پر چراغ چادر یا غلاف چڑھایا جائے نہ اس بات پر عمل کرنے کی اجازت دیتے ہیں، شیطان اور جنات ان کا نام بتا دیتے ہیں۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو