۲۲ رجب کے کونڈوں کی حقیقت
سوال
۲۲ رجب کو بعض جگہ کونڈہ کرنے کا بڑا رواج ہے، اس میں جو جو رسمیں کی جاتی ہیں، ان کا کیا حکم ہے؟ کونڈے کی اصلیت کیا ہے، کیا مسلمانان اہل سنت کو یہ رسم کرنی چاہئے؟ امید کہ شریعت کے مطابق اس رسم کی اصلیت تفصیل سے بیان فرما کر مسلمانان اہل سنت والجماعت کی رہنمائی فرمائیں گے؟ بینوا توجروا۔
جواب
کونڈوں کی مروجہ رسم مذہب اہل سنت والجماعت میں محض بے اصل، خلاف شرع اور بدعت ممنوعہ ہے، کیونکہ بائیسویں رجب نہ حضرت امام جعفر صادق کی تاریخ پیدائش ہے، اور نہ تاریخ وفات حضرت امام جعفر صادق رحمۃ اللہ علیہ کی ولادت ۸ رمضان ۸۰ھ یا ۸۳ھ میں ہوئی، اور وفات شوال ۱۴۸ھ میں ہوئی ہے پھر بائیسویں رجب کی تخصیص کیا ہے، اور اس تاریخ کو حضرت امام جعفر صادق رحمتہ اللہ علیہ سے کیا خاص مناسبت ہے،…
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔