صفر کے آخری چہار شنبہ کو مٹھائی تقسیم کرنا
سوال
یہاں مراد آباد میں ماہ صفر کے آخری چہار شنبہ کو کارخانہ داران ظروف کی طرف سے کاریگروں کو شیرینی تقسیم کی جاتی ہے، بلا مبالغہ یہ ہزار ہا روپیہ کا خرچ ہے، کیونکہ صدہا کاریگر ہیں، اور ہر ایک کو اندازاً کم و بیش پاؤ پاؤ بھر مٹھائی ملتی ہے، انکے علاوہ دیگر کثیر متعلقین کو بھی کھلانی پڑتی ہے مشہور یہ روایت کر رکھی ہے کہ اس دن حضرت رسول ﷺ نے غسل صحت کیا تھا، مگر از روئے تحقیق بات برعکس ثابت ہوئی، کہ اس دن حضرت رسول مقبول کے مرض وفات میں غیر معمولی شدت تھی، جس سے خوش ہو کر دشمنانِ اسلام یعنی یہودیوں نے خوشی منائی تھی،…
جواب
ماہ صفر کے آخری چہار شنبہ کو خوشی کی تقریب منانا، مٹھائی وغیرہ تقسیم کرنا شرعاً بے دلیل ہے، اس تاریخ میں غسل صحت ثابت نہیں، البتہ شدت مرض کی روایت مدارج النبوۃ میں ہے، یہود کو آنحضرت ﷺ کے شدت مرض سے خوشی ہونا بالکل ظاہر اور ان کی عداوت اور شقاوت کا تقاضہ ہے۔ (الف)
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔