بطرز موسیقی میلاد شریف پڑھنا
سوال
ہمارے ملک میں یہ رواج جاری ہے کہ محفل میلاد شریف اور وعظ میں درود شریف بوزن موسیقی اور قصیدہ نعتیہ ایک شخص پڑھنے کا حکم کرتا ہے، گلے ملا کر خوب زور شور سے چلا چلا کر بار بار پڑھتے جاتے ہیں، زید کہتا ہے ایسا ہی رواجی طور پر پڑھنا بدعت ہے، عمر کہتا ہے کہ حضور ﷺ نے چند صحابہ کرام کو جو ایک مجمع میں بیٹھے تھے، حکم کیا کہ تم لوگ درود شریف پڑھو!
جواب
یہ طریقہ بدعت ہے قرون مشہود لها بالخیر سے ثابت نہیں، عمر ثبوت کا دعویٰ کرتا ہے اس سے دلیل دریافت کی جائے، کہ حضور اکرم ﷺ کا یہ فرمانا اور صحابہ کرام کا اس طرح پڑھنا کونسی حدیث میں منقول ہے، اور اس حدیث کی سند کیسی ہے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔