کیا گنہگار جہنمیوں کی خلاصی ایک ہی وقت میں ہوگی
سوال
الاستفتاء: جو جو کوئی فاسق جہنم میں داخل ہوگا اپنے کئے کی سزا پا کر رسول اللہ ﷺ کی شفاعت سے خلاصی پا کر جہنم سے آزاد ہو کر جنت میں داخل ہوگا تو یہاں یہ پوچھنا مقصود ہے کہ تمام گنہگار ایک ہی وقت میں جہنم سے شفاعت کے ذریعہ نکلیں گے مثلاً کسی نے پچیس سال گناہ میں گزارے ہوں گے کسی نے چالیس سال گناہ میں گزارے ہوں گے تو دونوں کی خلاصی ایک ہی وقت میں ہوگی یا دونوں کی سزا کی مدت جب بھی پوری ہوگی تب ہی رہائی ہوگی؟
جواب
سب کی خلاصی ایک ساتھ نہیں ہوگی یہاں تک کہ جس شخص کو سب سے آخر میں جہنم سے نکالا جائے گا اس کا تذکرہ حدیث میں موجود ہے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔