الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

کچھ جانور بھی جنت میں جائیں گے

سوال

اصحاب کہف کا کتا بھی جنت میں داخل ہوگا بعض کتابوں میں تحریر ہے حالانکہ کتا اس قدر نجس قرار دیا گیا کہ فرشتے تک انبیاء کے گھروں میں داخل نہ ہو سکیں پھر یہ کتا جنت میں کس طرح داخل ہوگا۔ بعض کتابوں میں تحریر ہے کہ یہ کتے کی شکل میں نہ جائے گا۔ دریافت طلب امر یہ ہے کہ پھر کس شکل میں جنت میں داخل ہوگا؟ یا یہ بالکل غلط ہے کہ جنت میں داخل ہوگا۔ تفسیر موضح القرآن میں ہے کہ کتا بھی زندہ ہے لاکھوں اچھوں میں ایک برا بھی آئے گا؟

جواب

تفسیر خازن میں لکھا ہے کہ اصحاب کہف کا کتا جنت میں جائے گا۔ لیکن کوئی کیفیت تحریر نہیں کہ کسی صورت میں جائے گا۔ جس خدا کو قدرت ہے کہ وہ مردے کو زندہ کرے بلکہ عدم سے وجود عطا فرمائے۔ وہ اگر نجاست کو طہارت سے بدل دے تو کیا اشکال ہے۔ دنیا میں انسان قسم قسم کی نجاستوں کا مخزن ہے۔ مگر جنت میں اس کے ساتھ کوئی نجاست نہیں رہے گی۔ سب سے پاک وصاف کر دیا جائے گا۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو