الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

کیا جنت میں بھی جماع ہوگا؟ اور غلمان کا مطلب

سوال

بہشت میں بہشتی لوگ داخل ہونے کے بعد جو دنیا کی عورتیں ہوں گی وہ سولہ سال کی عمر والی بن جائیں گی اور بہشتی مرد سے ان کی شادی ہوگی اور حور وغلماں ان کی خدمت کے لئے ہوں گے۔ لیکن بہشت میں ان سے مجامعت ہوگی یا نہیں؟ کیونکہ بہشت پاک جگہ ہے اور جماع کرنے سے آدمی ناپاک ہو جاتا ہے، تو نا پاک لوگوں کی جگہ بہشت کیسے ہو سکتی ہے؟ حور وغلماں دو لفظ ہیں۔ حور سے مراد بہشتی عورت ہے لیکن غلماں سے کیا مراد ہے؟

جواب

وہاں مجامعت کرنے سے نہ منی خارج ہوگی نہ غسل لازم ہوگا نہ ناپاکی ہوگی۔ غلمان خدمت کیلئے ہوں گے جماع کیلئے نہیں۔”فتوحات مکیہ“ میں پوری تفصیل مذکور ہے، احادیث بھی اس سلسلہ میں وارد ہوئی ہیں۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو