معصوم کے بیمار ہونے کا سبب
سوال
نابالغ بچے اور شیر خوار بچے معصوم یعنی بے گناہ ہوتے ہیں، ان سے قبر میں سوال نہیں ہوتا، تو ان کی زندگی میں انہیں ایسی ایسی تکلیفوں میں کیوں مبتلا کرتا ہے، جو ہم سے دیکھی نہیں جاتی؟ زیادہ تر چیچک کی بیماری میں مبتلا ہوتے ہیں؟
جواب
ان کے درجات بلند کرنا نیز ان کے والدین اور عزیزوں کو جو کچھ پریشانی اور تکلیف ہوتی ہے اس سے انکے گناہوں کو دور کرنا اور خدائے پاک کی طرف توجہ دلانا یہ دو فائدے تو بالکل صاف نظر آتے ہیں اور بھی فائدے ہوں گے، جو اللہ تعالیٰ کے علم میں ہونگے، اگر چیچک میں زیادہ مبتلا ہوتے ہیں تو اس میں والدین وغیرہ کے گناہوں کا کفارہ ہوتا ہے، کیونکہ یہ بیماری زیادہ گھناؤنی ہے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔