الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

کافر غریب مصیبت زدہ کا انجام

سوال

دنیا میں غریب غیر مسلم بہت ہیں، یہاں پر بھی تکلیف میں ہیں اور وہ عاقبت میں بھی ایمان نہ ہونے کیوجہ سے جہنم میں ہیں، اور غیر مسلم بعضے خوش حال اور مالدار ہیں، دنیا میں آرام سے ہیں، اگر چہ عقبی میں ایمان نہ ہونے سے جہنمی ہے، تو اس کا کیا مطلب ہے؟ غریب کو کہیں آرام نہیں ملا۔

جواب

جی ہاں وہ غریب غیر مسلم بہت قابل حسرت ہے جو یہاں بھی غربت کی مصیبت میں ہے، اور مرنے کے بعد بھی اپنے کفر کی وجہ سے جہنم میں رہے گا لیکن یہاں ایمان قبول کرنا اور اعمال صالحہ کرنا اس کے لئے ممنوع نہیں ہے، بلکہ ہدایت کا دروازہ اس کیلئے بھی کھلا ہوا ہے، وہ اس دروازہ میں نہ آئے تو کسی کا کیا قصور ہے؟ افنلزمكموها وانتم لها كارهون، (الاية)

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو