کیا قبر میں حضور ﷺ کی طرف اشارہ کیا جاتا ہے
سوال
یہ کہ من ربک وما دینک کے بعد میت کو مخاطب کر کے کہتے ہیں وماتقول في هذا الرجل؟ کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مجسم قبر میں تشریف لاتے ہیں هذا الرجل سے کیا مراد ہے؟ ایک شاعر کہتا ہے: کون آتا ہے لاش پر میری... سر سے چادر ہٹائی جاتی ہے کیا اسم اشارہ اور مشار الیہ غائب کے لئے بھی استعمال کیا جاتا ہے، اس عبارت کا صحیح مفہوم کیا ہے؟
جواب
شراح حدیث نے لکھا ہے اس کی قبر سے روضۂ اقدس تک کے حجابات اٹھا کر اشارہ کیا جاتا ہے، لہذا ہذا اشارہ غائب کیلئے نہیں ہوا، بعض کی رائے یہ ہے کہ معہود ذہنی کی طرف اشارہ ہوتا ہے، اور مردہ خود بخود جانتا ہے۔ حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق سوال ہے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔