زندوں کے رونے سے میت کو اذیت
سوال
مرنے والے کو رونے سے کیا کیا اذیتیں ہوتی ہیں؟
جواب
جس حدیث میں یہ ہے کہ اہل میت کے رونے سے میت کو عذاب ہوتا ہے اس کا مطلب یہ ہے کہ مرنے والے نے نوحہ کی وصیت کی ہو یا نوحہ کرنے سے رضا مند ہو یا اپنے گھر والوں کا حال معلوم تھا، کہ وہ نوحہ کریں گے اور پھر ان کو منع نہیں کیا وغیرہ۔ غرض اس طرح علماء نے اس کا مطلب بیان کیا ہے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔