منکر نکیر کے ساتھ کیا شیطان بھی قبر میں جاتا ہے
سوال
میت کو قبر میں رکھ کر جب مٹی دیکر فارغ ہوتے ہیں تو قبر میں پہلے شیطان داخل ہوتا ہے، یا منکر نکیر یا دونوں بیک وقت پہونچتے ہیں، اور پھر پہلے کون اپنا سوال میت سے کرتا ہے؟ یا نکیرین سوال حق پوچھتے ہیں، اور شیطان اپنا پھندا فٹ کرنا چاہتا ہے، یعنی میت فرشتوں کو صحیح جواب نہ دے سکے اور شیطان بالغ کی قبر میں جاتا ہے یا نا بالغ کی بھی؟ مرد کی قبر میں جاتا ہے، یا عورت کی بھی؟ کچھ لوگ کہتے ہیں کہ اجی ہاں شیطان قبر میں کہاں جاتا ہے اور کچھ لوگ کہتے ہیں کہ قبر میں بھی جاتا ہے، شریعت کے مطابق حکم صادر فرمایا جائے؟
جواب
شیطان کا میت کی قبر میں جا کر نکیرین کے سوال کے وقت اپنا پھندا ڈالنا کسی حدیث میں نہیں دیکھا، بظاہر تو معلوم ہوتا ہے کہ اب وہ میت پر اس قسم کا اثر نہیں ڈالتا کہ میت جواب نہ دے سکے، اس کی کوشش کا وقت ختم ہو گیا، لائسنس بیکار ہو گیا۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔