الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

کیا قصاب کو موت کے وقت زیادہ تکلیف ہوتی ہے

سوال

میں ہر روز گائے ذبح کرتا ہوں یعنی قصاب ہوں ہر گائے میں پچاس روپئے منافع کرتا ہوں اور نماز روزہ کے ساتھ کرتا ہوں، ایسی تجارت جائز ہے کہ نہیں؟ یہ بھی دیکھنے میں آیا ہے کہ جو لوگ قصاب ہیں ان کو مرنے کے وقت بہت تکلیف ہوتی ہے، وہ بھی ایسی تکلیف جو دیکھنے میں نہیں آتی یہ گائے ذبح کرنے کی وجہ سے یا گناہوں کی وجہ سے؟

جواب

جانور شریعت کے مطابق ذبح کرنا اور اس کی تجارت کرنا شرعاً درست ہے، اسکی وجہ سے مرنے کے وقت تکلیف کا زیادہ ہونا شرعی دلیل سے ثابت نہیں، ویسے بھی اگر کسی کو مرتے وقت زیادہ تکلیف ہو تو اس کی وجہ سے یہ کہنا جائز نہیں کہ وہ شخص بڑا گنہگار تھا، اس وقت کی تکلیف کی مصلحت اللہ کے علم میں ہے۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو