الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

مرنے کے بعد روح کا شیطان کے قالب میں جانا

سوال

کیا آدمی مرنے کے بعد شیطان کے قالب میں جاتا ہے، جب شیطان کسی پر غالب ہو جاتا ہے، اور اسکے کان میں روغن قل ہو اللہ احد اور سورۂ تعوذ و ناس پڑھ کر ڈالا جاتا ہے، اور پوچھا جاتا ہے تو وہ اپنا نام ومقام بتلاتا ہے، اکثر نام مسلمانوں ہی کے رہتے ہیں یہ کیا ہے؟

جواب

مرنے کے بعد آدمی کا شیطان کے قالب میں جانا کسی مستند روایت سے ثابت نہیں، البتہ یہ ممکن ہے کہ کسی پر آتا ہو اور اپنا نام اس مرنے والے کا بتاتا ہو یا کوئی اور جن شیطان آکر اپنا وہ نام بتاتا ہو۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو