وبا کی بستی سے نکلنا
سوال
ایک گاؤں میں طاعون کا سلسلہ جاری ہے اس گاؤں میں سے نکلنا مشروع یا نا مشروع، کیونکہ آدھے آدمی نکل گئے آدھے بستی میں ہیں؟ (۲) اگر کوئی شخص بیماری کی وجہ سے چلا گیا کھیت میں، اس کے لئے کیا حکم ہے؟
جواب
(۱) ایسی بستی سے اس خیال سے باہر نکلنا کہ اگر یہاں رہیں گے تو طاعون میں مبتلا ہوں گے اگر دوسری جگہ چلے جائیں گے، تو بچ جائیں گے، ناجائز اور گناہ ہے فقہ اور حدیث میں اس کی ممانعت آئی ہے۔ (کذافی الاشباہ) (۲) اس کا جواب بھی نمبر (۱) میں آگیا۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔