درخت کے پاس بیٹھنے سے شفاء
سوال
یہاں پر ایک مہوا کا درخت ہے بہت سے مریض اس کے پاس جا کر درود شریف پڑھتے ہیں، اس پڑھنے والے پر ایک کیفیت طاری ہوتی ہے، جو مریض اچھا ہونے والا ہے درخت کی طرف سرکنے لگتا ہے اور جو مریض اچھا ہونے والا نہیں ہے، وہ بیٹھا رہتا ہے، بہت سوں نے اس کا تجربہ کیا ہے، تو اس درخت کے پاس جانا جائز ہے یا نہیں؟ اگر کوئی شخص عرصہ سے بیمار ہے، تو اس درخت کے پاس جا سکتا ہے یا نہیں؟
جواب
درود شریف کی ترغیب وفضیلت قرآن کریم اور حدیث شریف سے ثابت ہے۔ زیادہ سے زیادہ پڑھا جائے، مکان پر بھی مسجد میں بھی حتی کہ چلتے پھرتے بھی، مگر اس مخصوص درخت کے پاس جا کر بیٹھنا نہ دلائل شرعیہ سے ثابت ہے نہ یہ کوئی حکمت اور طب کا مسئلہ ہے بلکہ وہاں جا کر بیٹھنے سے لوگ اعتقاد کریں گے کہ اس درخت کو بھی کوئی دخل ہے، یہ درخت واجب التعظيم والتكریم ہے، پھر اس پر چڑھاوے شروع ہو جائیں گے،…
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔