الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

چند بے اصل بدفالیاں

سوال

بہت سے مسلمان لوگ کہتے ہیں کہ ہمارے خاندان میں مکان میں دروازہ نہیں لگایا جاتا، دروازہ لگانے سے جان ومال کا خطرہ ہو جاتا ہے، بعض کہتے ہیں کہ چوکی نہیں بنتی ہے، کوئی کہتا ہے کہ اچار نہیں رکھا جاتا ہے، اگر رکھا جاتا ہے تو ہم کو نقصان ہو جاتا ہے، اس کے علاوہ لوگ یہ بھی رواج رکھتے ہیں کہ بعد مغرب کسی کو چونا مانگنے پر بھی نہیں دیتے ہیں، شرعاً اس کا کیا حکم ہے؟

جواب

یہ جملہ امور شرعا بے اصل اور لغو ہیں ایسا عقیدہ درست نہیں اسکو ترک کرنا لازم ہے۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو