بعد نزول حضرت عیسی علیہ السلام کی نبوت کی حیثیت
سوال
حضرت عیسی علیہ السلام جب آسمان سے تشریف لائیں گے، تو کیا وہ اس وقت بھی نبی رہیں گے، اور ان پر وحی آئے گی، یا وہ نبوت سے معزول ہو کر آئینگے؟ جب حضرت عیسی علیہ السلام دوبارہ تشریف لائیں گے تو وہ تابع شریعت محمدیہ ہونگے، یا صاحب شریعت نبی ہونگے؟ اگر وہ تابع شریعت محمدیہ ہونگے، تو شرعی احکام یعنی قرآن کریم میں درج شدہ اوامر ونواہی اور سنت رسول کریم ﷺ کا علم انہیں کیونکر حاصل ہوگا اگر زبان عربی اور شریعت کے احکام کسی مولوی صاحب سے پڑھیں تو یہ امر ایک نبی کی شان کے خلاف نظر آتا ہے، اور پڑھیں بھی تو کس فرقہ کے مولوی سے؟
جواب
ان کی نبوت سلب نہیں ہوگی، بلکہ وہ محفوظ رہے گی، اور وہ احکام اپنی سابقہ محفوظ نبوت کے تحت جاری نہیں فرمائیں گے، جو ان کی امت کے ساتھ مخصوص تھے، بلکہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی شریعت کے موافق جاری فرمائیں گے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔