عالم الغیب اور افضل البشر کی تشریح / عالم الغیب با علام اللہ ماننا
سوال
موریشش کے بدعتی ماحول سے تو آپ واقف ہیں، دیو بندیت کے خلاف بدعتی عالم ہمیشہ ابھارتے رہتے ہیں، ہم ناچیز اس کے لئے ہمیشہ کوشش کرتے رہتے ہیں، کہ ہمارے بزرگوں کے خلاف زبان نہ کھولیں، اس میں کسی حد تک کامیابی ہے اور انشاء اللہ زیادہ کی امید بھی ہے، دعا سے مدد فرمائیں۔ ۱۹۶۸ء میں نصاری اور مسلمانوں میں فساد ہوا تھا، حالات نازک تھے، ہم سب مولوی جمع ہوئے تھے کہ ہم اپنے اختلاف کو ایک طرف رکھیں اور اتفاق کے ساتھ رہیں، جو اختلافی مسائل ہیں ان پر دستخط کر کے لوگوں کو خبر دار کیا جائے، کہ آپ لوگ بھی اتفاق کر لیں، اور اتحاد سے…
جواب
حضرت رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم (فداه روحي وروح ابي وامي) تمام عالم سے افضل ہیں، اللہ تبارک وتعالیٰ نے جتنے کمالات تمام انبیاء علیہم الصلوۃ والسلام میں تقسیم فرمائے ہیں، وہ تمام حضرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میں جمع ہیں۔ اپنی ذات وصفات کا علم جو کہ شانِ نبوت کے لائق ہے، جتنا نبی ﷺ کو عطا فرمایا کسی کو نہیں دیا۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔