الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

کیا گاڈ خدا کا نام ہے

سوال

ایک شخص نے دوران گفتگو اللہ تعالی کے لئے لفظ گاڈ (انگلش) کہہ کر کوئی بات سمجھانی چاہی جس پر ایک صاحب نے اعتراض کرتے ہوئے فرمایا گاڈ، فاڈ، راڈ، ساڈ میں کیا جانوں (حالانکہ وہ انگلش بھی جانتے ہیں) آپ اردو میں سمجھائیے، جب اللہ کے ۹۹ نام ہیں، انہیں ناموں میں سے کسی نام سے سمجھائیے عربی یا اردو میں کہئے، یہ مسئلہ ہم لوگوں کے درمیان بہت ہی پیچیدہ بن گیا ہے، کیا اس شخص کا لفظ گاڈ کو اٹھلانا بگاڑنا اور بری طرح سے ادا کرنا درست ہے، یا اس لفظ کا احترام کرنا چاہئے؟

جواب

اپنے محاورات اور بول چال میں اللہ تعالیٰ کا ایسا نام لینا اولیٰ اور مناسب ہے، جو قرآن شریف اور حدیث شریف سے ثابت ہو، تاہم ہر زبان میں اللہ تعالیٰ کے نام ہیں، ان کا بھی ادب واحترام لازم ہے، یہ بات جانتے ہوئے کہ فلاں لفظ اللہ تعالیٰ کا نام ہے، اس کی بے ادبی کرنے کا حق نہیں، اس سے پورا پرہیز لازم ہے۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو