قربانی کو شرط پر معلق کرنا
سوال
اگر کوئی یوں کہے کہ اگر یہ گائے گا بھن ہو تو رکھونگا، ورنہ قربانی کرونگا، فی الحال گائے گا بھن نہیں ہوئی، اس وقت گائے کو فروخت کر کے اس کے روپیہ سے دوسری گائے یا بیل لیکر قربانی کر سکتے ہیں، یا نہیں؟ بیچ سکتے ہیں یا نہیں؟ نیز یہ نذر بھی صحیح ہے یا نہیں اور شخص مذکور توانگر ہے۔
جواب
الفاظ مذکورہ فی السوال میں دو احتمال ہیں ایک اپنے نفس سے وعدہ دوسرے نذر اگر نذر کی نیت نہیں کی ہے، بلکہ وعدہ کی نیت ہے تب تو نذر نہیں محض وعدہ ہے جس کا پورا کرنا فرض نہیں، اگر اس کی مصالح کا تقاضہ ہو تو فروخت کرنا جائز ہے، اس کے عوض دوسری گائے وغیرہ کی قربانی کر دے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔