بھول کر قسم کے خلاف کرنے سے کفارہ
سوال
اگر کسی نے قسم کھائی کہ میں چائے نہیں پیوں گا، اگر وہ اپنی قسم بھول گیا، اور چائے پی لی، بعد میں اسکو یاد آیا کہ اس نے قسم کھائی تھی، اسکی قسم ٹوٹ گئی اور اس قسم کا کفارہ دینا پڑیگا، یا روزہ جس طرح بھول کر کھانے پینے سے نہیں ٹوٹتا کیا قسم بھی نہیں ٹوٹے گی؟
جواب
بھول کر قسم کے خلاف کرنے سے بھی قسم ٹوٹ جائے گی، کفارہ لازم ہوگا،” ولا فرق فی وجوب الكفارة بين العامد والناسي والمكره فى الحلف والحنث سكب الانهر، ص ۵۴۹ ج ۱ -
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔