کفاره قسم
سوال
ایک شخص تمبا کو کھاتا ہے اور بہت عادی ہے، پھر اس کو نفرت ہوگئی اور اس نے چھوڑ دیا اور قسم کھائی کہ اب نہ کبھی کھاؤنگا چند روز کے بعد کھالیا، تو اب اس شخص کے لئے کیا ہونا چاہئیے؟
جواب
اسکے ذمہ کفارہ لازم ہے اور وہ یہ کہ دس غریب بھوکوں کو صبح وشام دو وقت پیٹ بھر کر کھانا کھلائے، یا دس غریبوں کو کپڑے دے، اگر ان دونوں چیزوں میں سے کسی چیز کی قدرت نہ ہو تو تین روز مسلسل لگا تار رکھے، بیچ میں ناغہ نہ کرے، اگر بیچ میں ناغہ کریگا تو پھر شروع سے تین روزے رکھنے پڑیں گے
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔