الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

پیشہ ور مانگنے والوں کو صدقہ وغیرہ دینا

سوال

اکثر فقیر اہلِ نصاب ہوتے ہوئے خیرات اور صدقات کو اپنا حق سمجھتے ہیں، اسی بناء پر وہ عید الاضحیٰ میں قربانی نہیں کرتے، کہ ہمارے یہاں تو مانگنے میں کافی گوشت آجائے گا، صدقات، خیرات اور عید کی قربانی کا گوشت جب لوگ انہیں دیتے ہیں تو ان کی عادت میں پختگی آتی ہے اگر لوگ ایسے صاحب نصاب فقراء کو مصلحۂ اگر صدقات و خیرات اور عید الاضحیٰ میں قربانیوں کا گوشت نہ دیں تو بری بات تو نہیں۔

جواب

ایسے لوگ صدقات کے مستحق نہیں، ایسے لوگوں کو سوال کرنا بھی نا جائز ہے، اگر کوئی شخص ایسے لوگوں کو صدقہ فطر یا زکوۃ وغیرہ صدقات واجبہ دے گا تو اس کی زکوۃ ادا نہیں ہوگی۔ قربانی کا گوشت امیر غریب سب کو دینا اور کھلانا شرعا جائز ہے، اس کے لئے غریب ہونا ضروری نہیں، البتہ جب وہ صاحب نصاب ہیں تو ان پر تو خود اپنی قربانی واجب ہے، اگر قربانی نہیں کریں گے تو گنہ گار ہوں گے۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو