الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

للہ دی گئی اشیاء کا تنخواہ میں استعمال

سوال

صدقہ نافلہ کفارہ قسم، کفارہ ظہار کے نام سے جو رقمیں یا اشیاء موصول ہوں ان کو تنخواہوں میں دیا جا سکتا ہے یا نہیں؟

جواب

کفارہ قسم اور کفارہ ظہار کی رقموں کا مستحق الزکوۃ کو مالک بنا دینا ضروری ہے۔ معلمین کی تنخواہوں میں دینا جائز نہیں ورنہ کفارہ ادا نہیں ہوگا، جو غلہ وغیرہ اس مد میں آئے اس کا بھی یہی حکم ہے جو اشیاء محض تحصیل ثواب کے لئے دی جائیں کسی واجب کا ادا کرنا ان سے مقصود نہ ہو ان کو تنخواہ میں دینا بھی درست ہے۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو