مدارس کے طلبہ کی انجمنوں کو زکوۃ
سوال
دارالعلوم دیو بند میں جتنی بھی انجمنیں ہیں، مثلاً پورنیہ والوں کی الگ ہے، چمپارن کی الگ ہے، ہر ضلع کی الگ الگ ہے، ان انجمنوں سے طالب علم مالی و کتابی ہر صورت کا فائدہ اٹھاتے ہیں، جس کو آپ بخوبی جانتے ہوں گے، ایسی انجمنوں میں زکوۃ کا مال یا صدقۃ الفطر یا چرم قربانی یا صدقہ وغیرہ جتنے بھی ایسے مال ہوں جو صاحب نصاب پر واجب ہورہے ہیں، ان مالوں کو دینا جائز ہے یا نہیں؟ اگر جائز ہے تو اس کی صورت کیا ہے؟ اور اگر نا جائز ہے تو کیوں۔
جواب
زكوة،صدقۃ الفطر، قیمت چرم قربانی کا غریبوں پر صدقہ کر دینا واجب ہے، پس جو انجمن صحیح مصرف میں خرچ کرنے کا انتظام کرے اسکو دینا درست ہے۔ محض قرض دینے یا مستعار کتابیں دینے سے زکوۃ ادا نہ ہو گی ایسے پیسہ سے غریب مستحق طلباء کو کھانا کپڑا دینا درست ہے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔