الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

زکوۃ سے میت کو کفن دینا

سوال

مسمی رحمت اللہ کا انتقال ہوا جو بالکل مفلس تھا مسمی احمد حسن نے کفن دیا اور نیت کی کہ زکوۃ دے رہا ہوں یہ زکوۃ ادا ہوئی یا نہیں، یہ پوچھنا ہے کہ زکوۃ کا وقت ابھی نہ تھا، یعنی رمضان میں زکوۃ واجب ہوتی، اور حسن نے نیت کی کہ آئندہ زکوۃ میں محسوب ہو جائے گا۔

جواب

اس سے زکوۃ ادا نہیں ہوئی نہ گذشتہ نہ آئندہ ادائے زکوۃ کے لئے مصرف کو مالک بنانا ضروری ہے اور میت میں مالک بننے کی اہلیت نہیں۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو