تاجر مقروض کو زکوة دینا
سوال
زید بزنس مین پچاس ساٹھ ہزار روپیہ کا قرض دار ہو گیا اور ساری پونجی ختم ہوگئی اب بکر مد زکوۃ سے اس کی مدد کرنا چاہتا ہے، اور زید کے گھر میں تقریباً دس ہزار کا زیور بھی ہے، کیا بکر مذکورہ رقم ایسی صورت میں زید کو دے سکتا ہے؟
جواب
زید کے گھر میں دس ہزار کا زیور ہے وہ اس کی بیوی کا ہوگا اور قرض خود زید کے ذمہ ہے، اسلئے زید مستحق زکوۃ ہے اور اگر خود وہ زیور زید کی ملک ہو، تب بھی وہ حاجت اصلیہ سے زائد نہیں ہے، قرض اس سے بہت زیادہ ہے، تب بھی وہ مستحق زکوۃ ہے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔