الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

اگر ایک سال زکوۃ نہیں دی کیا آئندہ سال دو سال کی زکوۃ دے گا؟

سوال

اگر ایک نصاب کا مالک سال پورا ہو جانے کے باوجود زکوۃ ادا نہیں کی، دوسرا سال بھی پورا ہو گیا، تو اب ایک سال کی زکوۃ ادا کرے یا دو سال کی؟ اسی طرح اگر چار سال ہو جائیں تو صرف سال اول کی زکوۃ واجب ہو گی یا ہر سال کی؟

جواب

دو سال کی ادا کرے، اگر ایک سال کی ادا کرنے کے بعد بھی مقدار نصاب باقی رہے ورنہ صرف ایک سال کی واجب ہوگی یعنی جب کہ اس کے پاس صرف ایک نصاب ہے اس سے زائد نہیں، تو اس میں سے بقدر زکوۃ سال پورا ہونے پر دین ہو گیا اور سال آئندہ کے لئے نصاب باقی نہیں رہا تو سال آئندہ کی زکوۃ واجب نہیں ہوگی : ومديون للعبد بقدر دينه فيزكي الزائد ان بلغ نصاباً اهـ درمختار قوله ومديون للعبد الاولى…

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو