الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

غلہ پر زکوة

سوال

زید کے پاس دو سو من دھان موجود ہیں اس پر حولان حول بھی گزر گیا لیکن تجارت کی نیت نہیں کیا اس دھان پر زکوۃ واجب ہوگی یا نہیں، اگر زید کے پاس دوسرا روپیہ موجود ہو اس دھان کے علاوہ تو اس صورت میں بھی زکوۃ واجب ہوگی یا نہیں۔

جواب

جب کہ وہ دھان تجارت کے لئے نہیں، تو اس پر زکوۃ واجب نہیں خواہ اس پر حولان حول ہو یا نہیں اس کے علاوہ جو روپیہ موجود ہے وہ اگر مقدار نصاب ہے تو اس روپیہ میں زکوۃ واجب ہوگی دھان پر روپیہ کے ساتھ بھی زکوۃ واجب نہیں ہوگی۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو