الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

چاندی کا نصاب

سوال

ایک شخص کے پاس دوسو پچاس تولہ چاندی اور ایک تولہ سونا ہے، اب جب کہ ۱۸ تولہ چاندی اور ۳۷ روپیہ تولہ سونے کا نرخ ہے، زکوۃ کی کیا رقم ادا کرنا چاہئے کتنے روپیہ زکوۃ ادا کی جائے۔ بینوا وتوجروا۔

جواب

زکوۃ کے وجوب اور ادا میں رقم کا اعتبار نہیں بلکہ وزن کا اعتبار ہے۔ لہذا ایک تولہ سونے کی قیمت بازار سے معلوم کر لی جاوے کہ کتنے میں آتی ہے، پھر اسی ایک تولہ سونے کو اتنے تولہ چاندی کے قائم مقام مان کر مجموعہ میں سے زکوۃ یعنی چالیسواں حصہ ادا کر دیا جائے، مثلاً اگر اس ایک تولہ سونے سے چاندی خریدنا چاہیں تو پچاس تولہ چاندی آتی ہے (رقم خواہ کسی قدر ہو)

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو