چاندی کی زکوۃ
سوال
میری بیوی کے پاس نہ تو ۷½ تولہ سونا ہے اور نہ ہی ساڑھے باون تولہ چاندی ہے دونوں کو ملا کر دیکھا جاوے، سونے کی قیمت چاندی میں بدل کر دیکھیں تو اتنا وزن ہوجاتا ہے چاندی کی قیمت کو سونے میں بدل کر دیکھیں تو اتنا نہیں ہوتا، تو اس صورت میں کیا کرنا چاہئے، البتہ تعداد میں سچا گوٹہ اور ٹھپا بھی آتا ہے یا نہیں؟
جواب
سونے کو بھی ملا کر چاندی تصور کر لیں یعنی اس سونے کے عوض جتنی چاندی ملتی ہو تو یوں سمجھیں کہ یہ چاندی ہے، پھر مجموعہ کی زکوۃ ادا کریں۔ چاندی سونے کے گوٹے ٹھپے کی بھی زکوۃ ہوگی۔ جو نقد روپیہ آپکے پاس ہے اسکی زکوۃ لازم ہے جو روپیہ ادھار دے رکھا ہے اسکے وصول ہونے پر لازم ہو گی جو روپیہ فنڈ سے ملیگا اسکی زکوۃ اس وقت دوسرے نصاب چاندی سونا نقد کے ساتھ اس کی بھی زکوۃ لازم ہو گی ابھی…
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔