لڑکی کے زیور پر زکوۃ
سوال
جو زیور لڑکیوں کی شادی کے لئے بنایا جاتا ہے، یا بنوا کر رکھا جاتا ہے،لڑکی کے ایسے زیور پر اس کے والدین پر زکوۃ واجب ہے یا نہیں؟ یا بعد بلوغ کے لڑکی کے مال پر اس کے والدین کے ذمہ واجب ہے۔
جواب
اگر وہ زیور لڑکی کی ملک کر دیا ہے تو اس پر زکوۃ قبل از بلوغ فرض نہیں، نہ لڑکی پر نہ والدین پر، بعد از بلوغ خود لڑکی پر فرض ہوگی، اگر لڑکی کی ملک نہیں کیا تو جس کی ملک ہے اس پر زکوۃ فرض ہوگی کذا فی الدر المختار
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔