سترہ سال سے زیور کی زکوۃ نہیں دی تو کیا سال گذشتہ کی زکوۃ لازم ہے؟
سوال
میرے پاس قریب بیس سال سے چالیس تولہ سونا اور اچھی کافی کئی سیر چاندی ہے، لہذا اتنا سونا و چاندی ہونے کی غرض سے اس کے اوپر جب سے ہی زکوٰۃ واجب ہے لیکن سترہ سال سے یہ معلوم تھا کہ جو زیور استعمال کیا جائے، اس کی زکوۃ دی جاتی ہے باقی کی نہیں اب معلوم ہوا کہ زکوۃ سارے زیور کی دینی چاہئے اس لئے تین سال سے سارے زیور کی زکوۃ دیتی ہوں دریافت طلب امر یہ ہے کہ ان پچھلے سترہ سالوں کی زکوۃ اب ادا کریں یا جب سے فرض ہوئی ہے، میرے میاں ماشاء اللہ مالدار ہیں، وہ سترہ سال کی زکوۃ ادا کر سکتے ہیں آپ جیسا حکم کریں ویسا ہی تعمیل کریں۔
جواب
چاندی سونا خواہ زیور کی شکل میں ہو یا کسی اور شکل میں اور زیور خواہ استعمال میں ہو یا نہ ہو ہر صورت میں زکوۃ لازم آتی ہے۔ جب سے ملکیت میں آکر سال بھر پورا ہو جائے ہر سال زکوٰۃ دینا ضروری ہے، چاہے زکوۃ کی فرضیت کا علم ہو یا نہ ہو لہذا گذشتہ سترہ سال کی زکوۃ لازم ہے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔