قبرستان کے باغ کی آمدنی مسجد میں صرف کرنا
سوال
ہمارے یہاں ایک قبرستان ہے اور اس کے اندر باغ ہے اور وہ مصرف خیر میں چلا آ رہا ہے، اور پٹاؤ کے کام میں آتا ہے، اور وہ دو آدمیوں کا ہے، تو ایک نے اپنا حصہ چھوڑ دیا، اور دوسرے نے اس باغ کی قیمت لی ہے، اور گاؤں والوں نے ادا کی ہے، اور اب گاؤں والوں نے اس باغ کو کٹوا کر اور دوسرا نیا باغ لگایا ہے، تو وہ بڑے ہو گئے ہیں، اور کچھ درخت پرانے بھی موجود ہیں، جو پٹاؤ سے لکڑیاں بچتی ہیں تو وہ سوختہ پہلے ہی مسجد میں گرم پانی کرنے کے لئے استعمال کرتے ہیں، آیا یہ استعمال کرنا جائز ہے یا نہیں؟
جواب
ایسی حالت میں وہ سوختہ اس باغ کی آمدنی پھل ہو یا گھاس وغیرہ کی حسب سابق مسجد میں خرچ کرنا شرعاً درست ہے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔