قبرستان کی آمدنی مسجد میں
سوال
موضع شاہ پور گاؤں میں ہمیشہ سے مسجد کے متعلق ایک ڈھائی بیگہ پختہ رقبہ جس میں سے دس بسوہ خام رقبہ میں مسجد ہے باقی میں کاشت ہوتی ہے، جس کی آمدنی پیش امام کے پاس جاتی ہے، اور ہمیشہ سے تمام موضع کے مردے بھی اسی میں دفن ہوتے ہیں، اور قبریں چھوڑ کر کاشت کرتے ہیں، لہذا یہ شرعاً جائز ہے یا نہیں؟
جواب
وہ زمین ضررویات مسجد کے لئے وقف ہے، یا مردے دفن ہونے کے لئے وقف ہے، اول صورت میں ثانی عمل نا جائز ہے، اور ثانی صورت میں اول عمل ناجائز ہے، جس کام کے لئے واقف نے وقف کیا ہے اس میں وہی کام کرنا چاہئے” لان نص الواقف كنص الشارع“
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔