مسجد میں خروج ریح
سوال
ایک شخص کو خروج ریح کی بیماری ہے تاہم معذور کے حکم میں نہیں کئی سال سے اعتکاف کا متمنی ہے ایسے شخص کیلئے مسجد میں اعتکاف کرنے کی کیا صورت ہوسکتی ہے۔
جواب
مسجد میں اخراج ریح کو فقہاء نے منع لکھا ہے ایسی حالت میں ایسے شخص کو بار بار مسجد سے نکلنا ہوگا، یا کراہت کا ارتکاب کثرت سے کرنا ہوگا، لہذا احوط یہی ہے کہ ایسا شخص اعتکاف نہ کرے، بلکہ اللہ پاک سے دعا کرتا رہے اور اس کو آرزو اور تمنا کا اجر ملے گا۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔