الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

مسجد میں سونا، آرام کرنا، اعتکاف کرنا

سوال

(۱) مسجد میں داخلہ کے وقت اعتکاف کر سکتے ہیں یا نہیں؟ (۲) مسجد میں بستی کا کوئی شخص یا مسافر آرام کر سکتا ہے یا نہیں؟ یا جماعتیں اکثر آیا کرتی ہیں، یہ آرام کر سکتی ہیں یا نہیں؟

جواب

مسجد نماز کی جگہ ہے، سونے اور آرام کرنے کی جگہ نہیں ہے جو مسافر پردیسی ہو یا کوئی معتکف ہو اس کے لئے گنجائش ہے، جماعتیں عموماً پردیسی ہوتی ہیں، یا پھر وہ مسجد میں رات کو رہ کر تسبیح و نوافل میں بیشتر مشغول رہتی ہیں، کچھ دیر آرام بھی کر لیتی ہیں، اس طرح اگر ان کے ساتھ مقامی آدمی بھی شب گزاری کریں تو نیت اعتکاف کر لیا کریں۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو