الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

امام کا اہل وعیال اور مویشی کو مسجد میں رکھنا

سوال

کیا کسی ایسے شخص کو جو کسی دوسرے مقام پر امامت کرتا ہو وہ کسی بھی دوسری مسجد کو اپنے اہل وعیال، مویشی اور دیگر ضروریات خانگی کے لئے استعمال کر سکتا ہے، بالفرض اس نے مسجد میں روشنی وغیرہ پر خرچ کیا ہو؟

جواب

مسجد میں اہل و عیال کو رکھنا اور مویشی وہاں باندھنا جائز نہیں، مسجد نماز اور ذکر اللہ کیلئے ہے ان کاموں کے لئے نہیں ہے ظالموں اور کافروں کی طرح خانہ خدا پر قبضہ کرنا اور ان کو دلیلیں پیش کرنا خطرناک صورت ہے، کہیں وہی انجام نہ ہو جو ان ظالموں کیلئے تجویز ہے۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو