الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

امام سابق ضعیف العمر کا تعاون اور مکان مسجد میں ان کی رہائش

سوال

ضلع میرٹھ میں ایک قصبہ انچولی ہے اسمیں ایک مسجد ہے جسمیں چالیس سال سے ایک امام صاحب متعین تھے، انہوں نے فرائض امامت بہت خوبی سے انجام دیئے، اب ضعیف العمر ہونے کی وجہ سے وہ معذور ہیں، ان کی جگہ دوسرے امام متعین ہو چکے ہیں، دو سال تک تمام مقتدیوں نے انکی اسطرح خدمت کی جس طرح امام ہونے کی صورت میں کرتے ہیں، مسجد کا ایک مکان ہے جس میں وہ رہتے ہیں، اب تنازع ما بین المقتدین یہ واقع ہو گیا کہ امام اول کی اعانت کیجائے، یا نہ کی جائے، مقتدی تین قسم کے ہو گئے ہیں امام اول مکان میں اسی طرح مقیم رہے جس طرح سے رہتے چلے آئے…

جواب

جس امام نے مدت دراز تک خدمت انجام دی اور اب وہ ضعیف العمر ہوا اسکا لحاظ خدمات دینیہ اور ضعف کی وجہ سے ضروری ہے، اہل محلہ کو چاہئے کہ باہمی مشورہ کر کے ان کے مکان میں رہنے کا انتظام کریں یا اگر مکان کو خالی کرانا ہو اور مسجد کو ضرورت ہو تو ان کے لئے دوسرا مکان تجویز کر دیں، ورنہ مسجد ہی کے مکان میں رہنے دیں، البتہ مکان کا کرایہ چندہ کر کے دیدیا کریں۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو