مسجد میں پیسہ دینے والے کا اعلان مسجد کے مائک سے
سوال
مسجد میں چندہ دینے والوں کا نام اگر لاؤڈ اسپیکر پر لیا جائے تا کہ دوسروں کو بھی رغبت ہو اور مسجد کو پیسہ کی سخت ضرورت بھی ہو تو جائز ہے یا نہیں؟
جواب
اہل مسجد کو اس پر معاوضہ لینا درست ہے، دینے والا رضا مندی سے معاوضہ دیتا ہے تو نفس استعمال لاؤڈ اسپیکر کے معاوضہ میں مضائقہ نہیں ہے لیکن اعلان کرانے والے کا اگر مقصد یہ ہے کہ میرا نام سب کو معلوم ہو جائے کہ اس نے اتنا پیسہ دیا ہے تو یہ مقصد غلط ہے، شہرت اور ناموری کی نیت سے مسجد میں پیسہ دینا اللہ تعالیٰ کے یہاں مقبول نہیں۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔